پشاور (مانند نیوز) آضاخیل فلاحی تنظیم ضلع پشاور کی جانب سے 600 مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کیے گئے۔ اور ساتھ ساتھ 450 یتیم بچوں میں عید گفٹ بھی تقسیم کیا۔
اس موقع پر آ ضاخیل فلاحی تنظیم پشاور کے صدر محبوب شاہ آضاخیل نے کہا ہے کہ فلاحی اور خدمت خلق کے کام سے دل کو سکون ملتا ہے۔ اپنی استعداد کے مطابق اپنی مدد آپ کوشش کررہے ہیں۔ کہ مخلوق خدا کو کچھ فائدہ پہنچائیں۔
کیونکہ ہماری تنظیم کا مقصد بھی مخلوق کی خدمت کا ہے۔ راشن تقسیم کے موقع پر آضاخیل فلاحی تنظیم کے صدر محبوب شاہ آضاخیل نے کہا کہ آضاخیل میں یہ واحد اور منفرد ادارہ ہے۔ جو مختلف صاحب حیثیت افراد کے تعاون سے بنیادی سہولیات یتیم و لاچار غریبوں کو گھروں پر فراہم کر رہا ہے۔ ہمارا ادارہ یتیم و لاچار غریبوں کو سالانہ بنیاد پر جو سہولیات فراہم کر رہا ہے۔ اُن میں دیگر سہولیات کے علاوہ ایمرجنسی امداد اور کاروبار پیکج فراہم کرنا بھی شامل ہے
صدر محبوب شاہ آضاخیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا تنظیم ایک فلاحی ارو غیر سیاسی ادارہ ہے ، ہم ہر سال اپنی مدد آپ پر ہر سال رمضان المبارک میں سینکڑوں افراد میں راشن تقسیم کرتے ہیں۔ اور اس مہنگائی کے باوجود بھی ہم اپنے غریبوں کو سہولیات دے رہا ہے۔

راشن تقسیم کے موقع پر آضاخیل فلاحی تنظیم کے صدر محبوب شاہ آضاخیل ، فائنانس سیکرٹری سید کمال ، یونس خان ، خائستہ شیر ، آصف آللہ ،اختر شیر، زاہد خان اور دیگر عہدیداران نے شرکت کی ۔
آخر میں آضاخیل فلاحی تنظیم کے صدر محبوب شاہ آضاخیل نے کہا کہ زندگی تب خوبصورت لگتی ہے جب کسی کے چہرے پر مسکراہٹ ہو اور وجہ آپ ہوں۔ ہمارا مقصد بھی صرف اور صرف غریب کے چہرے پر مسکراہٹ لانا ہے۔ اور اس مسکراہٹ کی وجہ سے ہم سب کو سکون ملتا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے