لوئر دیر (مانند نیوز) لوئر دیر کے علاقہ تالاش میں سی ٹی ڈی پولیس کے ساتھ مقابلہ میں مبینہ دو دہشت گرد ہلاک پولیس کی سرچ اینڈ سٹرائک اپریشن کے دوران دہشت گردوں نے پولیس پا رٹی پرفائرنگ کی اور ہینڈ گرنیڈ پھینکا جوکہ پھٹ نہ سکا پولیس کی جوابی کاروائی میں دونوں دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہلاک شدہ دہشت گرد تالاش پولیس ٹریفک اہلکار بخت زمین خان کے قتل میں ملوث تھے ان خیالات کا اظہار ڈی پی او لوئر دیر طارق اقبال نے سی ٹی ڈی ایس پی امجد خان، اور ڈی ایس پی فخر عالم خان کے ہمراہ پولیس لائن بلامبٹ تیمرگرہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ڈی پی او طارق اقبال خان نے کہاکہ 4اپریل کو تالاش میں نا معلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ڈیوٹی کے دوران ٹریفک پولیس اہلکار بخت زمین شہید ہو گئے تھے جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے تھانہ کبل سی ٹی ڈی پولیس سوات نے ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کی اور اصل محرکات سامنے لانے کے لئے ایس پی سی ٹی ڈی نے درج مقدمہ کی ہر پہلو پر نہات باریک بینی سے جدید خطوط پر انو سٹی گیشن شروع کرکے مختلف ٹمیں تشکیل دی اور دیگر ایجنسیوں کی مدد اور تعاون کی انوسٹی گیشن سے معلوم ہوا کہ ٹریفک پولیس اہلکار بخت زمین خان کی قتل میں ایک دہشت گرد تنظیم کے برہان الدین ولد جان ولی اور حفیظ اللہ عرف عمر ولد شرین ساکنان الا ڈنڈ ملاکنڈ ایجنسی ملوث ہیں گزشتہ رات پولیس کو اطلاع ملی کی تالاش میں کچھ دہشت گرد تخریبی کا روا ئی کے لئے موجود اور منصوبہ بندی میں مصروف ہیں جس پر تالاش پولیس اور سی ٹی ڈی نے بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر دہشت گردوں کو گھیرے میں لے لیا دہشت گردوں نے پولیس پارٹی کو دیکھ کر پولیس پر فائرنگ شروع کی اور ہینڈ گرنیڈ پھینکا جوکہ خوش قسمتی سے پھٹ نہ سکا پولیس معجزانہ طور پر محفوظ رہے تاہم پولیس کی جوابی کار وائی د ودہشت گرد ہلاک ہوگئے جن کی شنا خت برہان الدین ولد جان ولی اور حفیظ اللہ عرف عمر ولد شرین ساکنان الا ڈنڈ ملاکنڈ ایجنسی سے ہوئی جوکہ ٹریفک پولیس اہلکار بخت زمین کے قتل میں پولیس کو مطلوب تھے پولیس نے ہلاک دہشت گردوں کے قبضہ سے دو عدد پستول 30بور ایک اضافی چارجر6عددکارتوس، ایک عدد ہینڈ گرنیڈ دو عدد موبائل فون اور ایک موٹر سائیکل برآمد کی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے