ملاکنڈ(مانند نیوز)مالاکنڈ۔کے تحیصل درگئی وزیراباد میں مبینہ طور پر دیرینہ دشمنی پر مسلح ملزمان کی فائرنگ ایک بھائی موقع پر ہی جاں بحق جبکہ دوسرا بھائی ہسپتال میں دم توڑ گیامقتولین کے ورثاء اور عوام کا لاشوں کو درگئی مین چوک میں رکھ کر احتجاجی مظاہرہ درگٹی قومی شاہراہ ٹریفک کےلئے بندملزمان فرار ذرائع کے مطابق ضلع ملاکنڈ کے تحیصل درگئی وزیر اباد میں نامعلوم افراد نے اندھادھند فائرنگ کردی جسکے نتیجے میں ایک بھائی فواد موقع ہی پر جاں بحق ہوگیا جبکہ دوسرے بھائی امجد نے زخموں کا تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ دیا مقتولین کے اہلخانہ اور عوام نے لاشوں کودرگئی مین چوک میں رکھ کر مین قومی شاہراہ کو ٹریفک کے لئے بلاک کردیا مظاہرین کا فوری طور پر ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ اسسٹنٹ کمشنر ایڈیشنل کمشنر درگئی اور صوبیدار میجر ملاکنڈ لیویز سمیع باچہ بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور مظاہرین کے ساتھ مزاکرات شروع کردی ہیں تاہم مظاہرین ملزمان کی گرفتاری تک احتجاج ختم کرنے سے انکار کررہے ہیں دوسرے جانب مظاہرہ کے باعث درگئی قومی شاہراہ کے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں جسکی وجہ سے ٹرانسپوٹرز کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا رہاہے لیویز تھانہ درگئی نے ابتدائی رپورٹ درج کرکے مذید تفتیش شروع کردی جبکہ ملزمان کی گرفتاری کےلئے مختلف علاقوں میں ناکہ بندی کررکھی ہیں

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے