ہنگو(مانند نیوز) عمران خان قومی حمیت، غیرت آزادی اور انصاف کیلئے جنگ لڑ رہے ہیں۔ ورکرز خان صاحب کا پیغام ڈور ٹو ڈور پہنچانے کا فریضہ مزید تیز کرے۔ پی ڈی ایم اپنی نا اہلی کی بدولت سیاست کا خاتمہ کر چکی ہے۔ انتخابات میں دو تہائی اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے۔ جنوبی اضلاع میں ٹکٹوں کی تقسیم خان صاحب کریں گے تاہم ہمارے مشاورت کو بھی مقدم رکھا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف ساوتھ ریجن کے صدر اور سابق ایم این اے شاہد خان خٹک، سابق صوبائی وزرا ضیاء اللہ بنگش، ظہور شاکر، سابق ایم پی اے شاہ فیصل اور صوبائی رہنماء پاکستان تحریک انصاف یوسف خان نے ہنگو میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی رہنماء اور ضلعی نائب صدر یوسف خان کی طرف سے ان کے حجرے میں پی ٹی آئی ورکرز کیلئے افطار پارٹی اور ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع ہنگو سے پی ٹی آئی کے رہنماوں، کارکنوں، عہدیداروں، انصاف سٹوڈنس فیڈریشن اور پی ٹی آئی کے بلدیاتی چئیرمینوں نے شرکت کی۔ افطار پارٹی کے بعد ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ساوتھ ریجن کے صدر شاہد خان خٹک نے کہا کہ ساری دنیا جانتی ہے کہ عمران خان کی حکومت کو بین الاقوامی سازش کے تحت ختم کیا کیونکہ عمران خان ریاست مدینہ بنانے کیلئے عملی اقدامات کو حتمی شکل دے رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ خان صاحب پی ٹی آئی کے ورکرز کیلئے ریڈ لائن ہے، کارکن سیسہ پلائی دیوار بن کر اپنے لیڈر کی حفاظت کرتے رہیں گے، شاہد خان خٹک نے کہا کہ پی ڈی ایم نے ملک کا بیڑا غرق ہی نہیں کیا بلکہ اپنی سیاست کا بھی جنازہ نکالا ہے اور جب بھی الیکشن ہوں گے پاکستان تحریک انصاف ملک بھر میں کامیابی حاصل کر کے 2 تیہائی اکثریت سمیٹیں گی۔ شاہد خان خٹک نے کہا کہ ٹکٹوں کی تقسیم میں کھینچاتانی معمول کی بات ہے، ٹکٹوں کا فیصلہ خان صاحب ہماری مشاورت سے کریں گے۔ قربانیاں دینے والوں کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ ساوتھ ریجن کے صدر کارکنوں پر زور دیا کہ وہ ڈور ٹو ڈور کمپین کو مزید تیز کریں اور پی ٹی آئی کیخلاف منفی پراپیگنڈے کا منہ توڑ جواب دیں۔ ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی رہنماء یوسف خان نے کہا کہ ہم عمران خان کے سپاہی ہے، ان کی ہر کال پر ہر قسم کی قربانی دینے کیلئے ہر وقت تیار ہے۔ سابق صوبائی وزرا ظہور شاکرں ضیاء اللہ بنگش اور ایم پی اے شاہ فیصل و دیگر نے بھی ورکرز کنونشن سے خطاب کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ پارٹی کی ہر حکم پر ہر قسم کی قربانی دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کارکن پارٹی کا اثاثہ ہے اور ٹکٹوں کی تقسیم میں ان کی جزبات کا بھی خیال رکھا جائے گا۔