ہنگو(مانند نیوز) سرکاری سکولوں میں بچیوں کے داخلے کی خصوصی مہم زور و شور سے جاری، گرلز سرکاری سکولوں میں ریکارڈ بچیوں کے داخلے کے لیے اقدامات جاری، مہم کے تحت 30 اپریل تک تمام گرلز سکولوں میں طالبات کے داخلے کی مہم جاری رہے گی، گرلز سرکاری سکولوں میں طالبات کو عصر حاضر کے تقاضوں سے آراستہ تعلیمی ماحول اور سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، واکز اور عوامی اگاہی سیشنز کا مطلب والدین کو باور کرانا ہے کہ سرکاری تعلیمی ادارے بھر پور تعلیمی استعداد کے حامل ہیں۔ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ایجو کیشن افیسر فی میل سیدہ حسرت زہرہ نے پریس ریلیز میں کیا۔ڈی ای او فی میل سیدہ حسرت زہرہ نے کہا کہ یکم اپریل سے شروع ہونے والی داخلہ مہم بھر پور طریقے سے جاری ہے اور یہ میری سربراہی میں 30 اپریل تک جاری رہے گی۔اس دوران انہوں نے بطور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر فی میل اس مہم کی کامیابی کے لیے بھر پور اقدامات اٹھائے ہیں۔ہنگو، دوآبہ اور ٹل کے مختلف علاقوں میں داخلہ مہم کی آفادیت کے متعلق عوامی آگاہی واکز اور سیمینارز کا انعقاد کیا گیا جن کا۔مقصد والدین کو باور کرانا ہے کہ سرکاری تعلیمی ادارے بھر پور استعداد اور سہولیات سے مزین ہیں اور وہاں ان کی بچیوں کا مستقبل محفوظ ہے اور وہ سرکاری مراعات اور مفت کتب کے ساتھ ساتھ مفت جدید تعلیم حاصل کر سکتی ہیں۔ڈی ای او فی میل محترمہ سیدہ حسرت زہرہ نے کہا کہ قومی داخلہ کمپین میں سول سوسائٹی اور والدین بھر پور تعاون کر رہے ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ ہم اپنے داخلے کے متعلق اہداف کامیابی سے حاصل کر لیں گئے۔۔۔۔۔اسرارائمد اورکزیئ نمائندہ ہنگو

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے