ریاض(مانند نیوز ڈیسک) سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں عید الفطر کے موقع پر شدید بارش اور طوفان کی پیشگوئی کی گئی ہے۔سعودی ماہر موسمیات نے معاذ الاحمدی نے عرب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رمضان کے آخری دنوں اور عید الفطر پر مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ سمیت سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں اور طوفان کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں طوفان اور شدید بارشوں کا سلسلہ جمعرات سے شروع ہوکر جمعہ اور ہفتہ 21 اور 22 اپریل تک جاری رہے گا۔ پیر 24 اپریل سے موسم کی صورتحال تبدیل ہوگی۔ بارشوں کے باعث ملک میں موسم خوشگوار ہو جائے گا۔ماہر موسمیات کا مزید کہنا تھا کہ متعدد علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی جبکہ ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ کے علاقوں، القصیم، ریاض، تبوک کے کچھ حصوں، الجوف، مشرقی علاقے میں موسم ابر آلود اور بارش والا ہے۔جنوب میں تہامہ کی بلندیوں پر، عسیر کے علاقے میں جازان، ابھا، الباحہ، النماص میں بھی بارش ہوسکتی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے