حویلیاں (مانند نیوز)ایس پی ٹریفک عارف جاوید گزشتہ روز حویلیاں شہر کا اچانک دورہ کیا اس موقع پر ایس۔پی ٹریفک پولیس کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر llحویلیاں لبنی اقبال بھی موجود تھیں ایس پی عارف جاوید نے شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کرتے ہوئیعید پر ٹریفک کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا ٹریفک پولیس کے افسران نے ایس پی ٹریفک پولیس عارف جاوید کو شہر میں عید پر ٹریفک پلان کے حوالے سے بریف کیا عارف جاوید ایس۔پی ٹریفک پولیس نے کہا میری اور میری پوری ٹیم کی کوشش ہوگی عوام الناس کو ٹریفک کے حوالے سے کوئی مشکل پیش نہ آئے انھوں نے حویلیاں شہر کے اندر تعینات ٹریفک پولیس اہلکاروں کو بھی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا عید پلان جو آپ نے تیار کیا ہے حویلیاں شہر کے حوالے سے انتہائی مناسب ہے عید پر شہر کے اندر ٹریفک کو کنٹرول کر کے خریداروں کو سہولیات فراہم کرنا ہمارا مشن ہے اسسٹنٹ کمشنر llحویلیاں لبنی اقبال نے بھی شہریوں تاجروں سے درخواست کی کہ وہ اس عید کے موقع پر اپنی دوکانوں کا سامان اپنے شٹر سے اندر رکھیں اور تھڑوں اور ریڑھیوں کو ایک ساہیڈ پر کھڑا کیا جائے تاکہ ٹریفک کی روانی جاری رہ سکے