اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ اس وقت اہم مسئلہ الیکشن کا ہے کہ کب ہوں، الگ الگ انتخابات کا نتیجہ قوم کے لیے مشکلات کا سبب بنے گا۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا یے کہ ہم ایسے الیکشن میں حصہ لینا چاہتے ہیںجس میں دھاندلی نہ ہو، ملک میں الگ الگ انتخابات نہیں ہونے چاہئیں، ایک ساتھ بہتر ہے۔انہوں نے کہا کہ آئین اتنا کمزور نہیں کہ الیکشن پر اختلاف کی وجہ سے ختم ہو جائے، الگ الگ انتخابات کا نتیجہ قوم کے لیے مشکلات کا سبب بنے گا، سیاسی افراتفری اور آئینی بحران کی وجہ سے ہماری معیشت خراب ہو رہی ہے۔سراج الحق کا کہنا ہے کہ سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے اداروں سمیت غریب آدمی پر بہت برا اثر پڑ رہا ہے، لوگوں کے پاس کھانے کے ذرائع ختم ہو گئے ہیں۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ سیاست دانوں کی آپس کی لڑائی سے عوام متاثر ہو رہے ہیں، الیکشن کسی ایک سیاسی جماعت کا مسئلہ نہیں ہے، ہم ایک ایسی تاریخ چاہتے ہیں جو سب کے لیے قابل قبول ہو۔ان کا کہنا ہے کہ مخلصانہ تجویز دیتے ہیں کہ مرکز اور صوبوں میں نگراں حکومتیں قائم ہوں، سیاسی جماعتیں مل کر الیکشن کی تاریخ طے کریں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے