بٹ خیلہ(مانند نیوز) ملاکنڈ کے مرکزی شہر بٹ خیلہ میں مسلح ملزم کی فائرنگ ایک شخص جاں بحق مقتول تین بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا لیویز تھانہ بٹ خیلہ نے ملزم کو علاقہ اماندرہ میں بہن کے گھر سے گرفتارکرکے واقع کی مذید تفتیش شروع کردی ہے ذرائع کے مطابق گزشتہ روز بٹ خیلہ سدا بہارمیں نامعلوم وجوہات کی بناء پر ملزم سیاب ولد محمد امین سکنہ بٹ خیلہ نے اندھادھند فائریگ کرکے تین بہنوں کے اکلوتے بھائی ٹیلر ماسٹر خورشید ولد عجب خان سکنہ بٹ خیلہ کو قتل کردیا ملزم واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تاہم ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نورنواز اور پوسٹ کمانڈرلیویز تھانہ بٹ خیلہ نیک رحمان کی نگرانی میں لیویز کی بھاری نفری نے ملزم کا تعاقب کرتے ہوئے تین گھنٹوں کے اندر ملزم کو قریبی علاقہ اماندرہ میں بہن کے گھر سے گرفتار کرلیا گیاجبکہ لیویز تھانہ بٹ خیلہ میں واقع کی مذید تفتیش شروع کردی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے