بٹ خیلہ (نمائندہ مانند)بٹ خیلہ میں طوفانی بارش کی سیلابی ریلے اپنے ساتھ درجنوں سبزی کیبین اور ہاتھ ریڑھیاں بہا کرلئے گئے، غریب ریڑھی بانوں کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچ گیا،بٹ خیلہ بازار میں سڑک پر کھڑے پانی نے نکاسی کے ناقص انتظامات کے پول کھول دئیے،سڑک پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک جام اور پانی دکانات کے اندر گھس گئی، کھڑے فصلوں اور باغات کو نقصان پہنچ گیاتفصیلات کے مطابق بٹ خیلہ اور مضافات میں شدید طوفانی بارش اور ژالہ باری کی وجہ سے خور بٹ خیلہ میں سیلابی ریلے نے خور کنارے واقع کیبنوں اور موجود ہتھ ریڑھیوں کو بھی ساتھ بہا کر لے گیا جس میں موجود لاکھوں روپے مالیت کی فروٹ اور سبزیاں بھی دریا برد ہوگئی، جبکہ بٹ خیلہ بازار میں اب نکاسی کی نقاص انتظامات کی وجہ سے پانی سڑک پر جمع ہوکر اس میں گاڑیاں جام ہوگئی جبکہ کھڑے پانی دکانات کے اندر بھی گھس گئی جس سے دکانداروں کو بھی کافی نقصان پہنچ گیا، ژالہ باری کی وجہ سے کھیتوں میں کھڑے فصلوں کے علاوہ باغات کو بھی نقصان پہنچ گیا ہے۔