پشاور(مانند نیوز ) ملیریا ایک خطرناک اور مہلک خون کو متاثر کرنے والا مرض ہے جو کہ ایک پیراسائیٹ سے متاثرہ مچھر کے کاٹنے سے پھیلتا ہے، اگر کوئی متاثرہ مچھر انسان کو کاٹ لے تو یہ بیماری انسان میں منتقل ہو جاتی ہے، یہ بیماری بہت ہی جلد پھیلنے کی وجہ سے کافی خطرناک ہو سکتی ہے۔ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل انجینئر سید شاہ زیب اور ڈپٹی ڈی ایچ او مردان ڈاکٹر اکرام نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس مردان میں محکمہ صحت اور فرنٹئیر پرائمری ہیلتھ کئیر کے تعاون سے ملیریا کے مرض سے آگہی کا عالمی دن کے حوالے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا،تقریب سے قبل آگاہی واک بھی ہوا، جس میں فرنٹئیر پرائمری ہیلتھ کئیر کے ایگزیکٹو ڈائر یکٹر ڈاکٹر ایمل خان،ای پی آئی کوارڈنیٹر ڈاکٹر امتیاز،مانٹیرنگ آفیسر ٹی آئی ایچ حضرت حسین،ڈسٹر کٹ کوارڈنیٹر ملیریا کنٹرول پروگرام محمد عارف جان،ڈی ایم یو انچارج منصور احمدسمیت شعبہ صحت سے منسلک افسران و اہلکاروں نے شرکت کی۔ مقررین نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ ملیریا سے ہر سال دنیابھر میں لاکھوں لوگ لقمہ اجل بنتے ہیں اور یہ بیماری کم عمر بچوں اور حاملہ خواتین میں نہایت خطرناک ہے،پہلی علامات میں شدید تیز بخار، سر درد، ٹھنڈے اور گرم پسینے، الٹیاں اور دیگر شامل ہیں،ملیریا ایک قابل علاج بیماری ہے۔ ملیریا کی جلد تشخیص اور علاج بیماری کو کم کرتا ہے اور اموات کو روکتا ہے اور پھیلاو کو کم کرنے میں بھی مدد کرتا ہے ملیریا سے بچاؤ اور بچنے کیلئے بہترین علاج دستیاب ہے۔پروگرام کے آخر میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل انجینئر سید شاہ زیب اور فرنٹئیر پرائمری ہیلتھ کئیر کے ایگزیکٹو ڈائر یکٹر ڈاکٹر ایمل خان نے ڈپٹی ڈی ایچ او مردان ڈاکٹر اکرام کو خصوصی ایوارڈ سے نوازا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے