مانسہرہ (مانند نیوز)ریسکیو 1122 مانسہرہ ماہانہ کارکردگی رپورٹ برائے ماہ اپریل 2023ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر حفیظ الرحمن صاحب نے ریسکیو 1122 مانسہرہ کی ماہ اپریل 2023 کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔ماہ اپریل میں ریسکیو 1122 مانسہرہ نے 120 مُختلف ایمرجنسیز میں میں عوام کو خدمات فراہم کیں۔ ریسکیو کنٹرول روم مانسہرہ کو ٹوٹل 20673 کالز موصول ہوئیں۔جن میں 1604 معلوماتی کالز اور 18949 غیر ضروری یا تنگ کرنے والی کالز شامل ہیں۔ریسکیو 1122 مانسہرہ نے اپریل کے مہینے میں 75 میڈیکل، 31 روڈ ٹریفک حادثات، 06 آگ لگنے کے واقعات,05 گولی لگنے کے واقعات اور اس کے علاوہ 03 دیگر متفرق واقعات میں بھی خدمات سرانجام دئیے۔ریفرل ایمبولینس سروس ریسکیو 1122 مانسہرہ نے ہسپتال سے ہسپتال منتقلی سروس کے تحت مختلف 80 ایمرجنسی حالات میں خدمات سرانجام دئے, جن میں 83 افراد کو ایک ضلعی ہسپتال سے دوسرے ضلعی ہسپتال منتقل کیا۔ریسکیو 1122 مانسہرہ کے جوان 24 گھنٹے ہمہ وقت عوام کی ہر قسم ممکنہ خدمت کے لئے تیار ہیں۔افسران بالا کی ہدایت پر ریسکیو 1122 عوام کی مذید خدمات اور کارکردگی میں بہتری لانے کے عزم کا آ عادہ کرتی ہے۔علم اور مہارت فراہم کرنا تھا۔