ایبٹ آباد(مانند نیوز)پرائس کنٹرول کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کاروائیاں جاری۔عوامی شکایات پرایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر علی شیرخان خلیل نے ھمراہ ڈاکٹر سجاد (لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ) تحصیل سینٹری انسپکٹر کے ہمراہ مختلف ایریا کا دورہ کیا، دودھ، پولٹری، چکن، گوشت، جنرل سٹورز، بیکری اور دیگر کئی دکانوں کا معائنہ کیا۔ مضر صحت دودھ، ملاوٹ شدہ دودھ، غیر معیاری گوشت کی جانچ، گوشت، مرغی کے گوشت کی فروخت کو لیبارٹری چیک کرنے کے بعد موقع پر ضائع کیا، ایک دکاندار پر ایف آئی آر جبکہ متعدد پر بھاری جرمانے اور قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی گئی۔