بریکوٹ (مانند نیوز) ریسکیو 1122 بونیر نے ماہ اپریل کی کارکردگی رپورٹ پیش کردی۔بونیر 1122ریسکیو کے ترجمان نیاز محمد کے مطابق ماہ اپریل میں کل 266 مُختلف حادثات میں عوام کو خدمات فراہم کیں۔ کنٹرول روم کو ٹوٹل 10 ہزار 980 کالز موصول ہوئیں جن میں 4150 معلوماتی یا ڈراپ کالز اور ہزار 564 غیر ضروری یا تنگ کرنے والی کالز شامل ہیں۔انہوں نے کہاکہ ریسکیو 1122 بونیر نے اپریل کے مہینے میں 169 میڈیکل، 83 روڈ ٹریفک حادثات، 03 فائر ایمرجنسی, 06 بلٹ انجری اور 05 ریکوری کے واقعات شامل ہے۔ان واقعات یا حادثات میں 269 لوگ متاثر ہوئے جن میں 85 افراد کو موقع پر ابتدائی طبی امدا دی گئی جبکہ 184 افراد کو ریسکیو کرنے اور ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ہسپتال منتقل کیا گیا.ان حادثات یا واقعات میں ہسپتال میں یا ہسپتال پہنچنے سے پہلے 02 مریض جانبحق ہوا۔انہوں نے کہاکہ ہیلتھ ریفرل ایمبولینس سروس ریسکیو 1122 بونیر نے ہسپتال سے ہسپتال منتقلی سروس کے تحت 127 ایمرجنسی حالات میں خدمات سرانجام دئے, جن میں 54 مریضوں کو ایک ضلعی ہسپتال سے دوسرے ضلعی ہسپتال منتقل کیا۔جن میں 02 افراد کی ڈاکٹر نے جانبحق ہونے کی تصدیق کی۔مزید براں انہوں نے کہاکہ ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر خطیر احمد کی ہدایت پر اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ناصر خان کے سربراہی میں ریسکیو 1122 بونیر 24 گھنٹے ہمہ وقت عوام کی ہر قسم ممکنہ خدمت کے لئے تیار ہیں۔افسران بالا کی ہدایت پر ریسکیو 1122 عوام کی مذید خدمات اور کارکردگی میں بہتری لانے کے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔عوام ایمرجنسی کے دوران ریسکیو 1122 کا ساتھ دیں جعلی اور غیر ضروری کالز سے پرہیز کریں۔