شانگلہ(مانند نیوز)ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مظفر علی خان نے کہا ہے کہ تعلیم یافتہ قومیں ترقی کی بلندیوں کو چھوتے ہیں اور کبھی کسی کے غلام نہیں ہوتے۔ اسلئے ہمیں تعلیم کے شعبہ میں 100 فیصد خود کفیل ہونے کیلئے کوشش کرنی چاہئے اور تعلیمی ترقی کے ذریعے اپنے ملک کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانا چاہئے۔ وہ گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول اولندر میں داخلہ مہم کے سلسلے میں محکمہ تعلیم شانگلہ کے زیر اہتمام تعلیمی سیمنار سے خطاب کر رہے تھے۔ سیمنار سے سب ڈویژنل ایجوکیشن آفیسر الپوری اورنگزیب خلیل، اے ایس ڈی ای اوثناء الحق کے علاوہ منتخب کونسلر ظہور الٰہی، وی سی چیئر مین وبلکانئی اور دیگر اساتذہ کرام و عمائیدین علاقہ نے بھی خطاب کیا اور تعلیم کی ترقی کیلئے اپنے تجاویز پیش کئے۔ سیمنار سے اپنے خطاب میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مظفر علی خان نے کہا کہ ہمارا ملک اس وقت جن مسائل کا سامنا کر رہا ہے اس کا حل تعلیمی ترقی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بھی تعلیم کو اسلئے ترجیح دے رہی ہے اور اب اساتذہ اور والدین کا فرض بنتا ہے کہ وہ قومی جذبہ کے تحت اس نیک اور اہم کامیں اپنی ذمہ داری پوری کریں اور زیادہ سے زیادہ بچوں کو سکولوں میں داخل کرائیں۔ انہوں نے کہا کہ شانگلہ میں تعلیمی شرح بہت کم ہے اور خصوصاً خواتین کی تعلیمی شرح بہت کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری اپیل ہے کہ شانگلہ کی کمیونٹی اس لحاظ سے اپناکردار ادا کریں اور بچیوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دیں۔ سیمنار سے اپنے خطاب میں سب ڈویژنل ایجوکیشن آفیسر الپوری اورنگزیب خلیل نے کہا کہ تعلیم ترقی کا پہلا زینہ ہے اوراگر ہم تعلیم میں ترقی نہیں کریں گے تو ہم کبھی بھی ترقی نہیں کرسکیں گے جسکے لئے لازمی ہے کہ ہماری موجودہ مہم شاندار اور جاندار ہو اور کوئی بچہ سکول سے باہر نہ ہوپائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت خیبر پختونخوا نے سکولوں کو بنیادی سہولیات، مفت کتابیں، کھیلوں کے سامان اور قابل اساتذہ مہیا کئے ہیں اوراب سرکاری سکول ہر لحاظ سے پرائیویٹ سکولوں سے بہتر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب ہمارے ہیڈ ٹیچرز صاحبان اور سکول پی ٹی سی کونسل کا فرض بنتا ہے کہ وہ بھر پور مہم چلائیں اور زیادہ سے زیادہ بچوں کو سکولوں میں لے آ ئیں۔ سمینار کے اختتام پرڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مظفر علی خان اور سب ڈویژنل ایجوکیشن آفیسر الپوری اورنگزیب خلیل نے بچوں کو اپنے ہاتھوں سے داخل کرایا ۔ جس کے بعد عوامی اگاہی کیلئے ایک واک کا اہتمام بھی کیا گیا جوڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مظفر علی خان اور سب ڈویژنل ایجوکیشن آفیسر الپوری اورنگزیب خلیل کی قیادت میں سکول سے شروع ہوا اور الندر کے مختلف بازاروں سے ہوتا ہوا پرائمری سکول اولندر پر ختم ہوا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے