اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)پاکستان کی تمام تر کوششوں کے باوجود پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدے پر تاحال کوئی بڑی پیشرفت سامنے نہیں آسکی، ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کو سعودی عرب اور یو اے ای کی تصدیق کے باوجوداب مزید بیرونی فنانسنگ کی تصدیق کا انتظار ہے، جس میں عالمی بینک کے 2 ارب اور ایشین انفراسٹرکچر انوسٹمنٹ بینک کے 90 کروڑ ڈالرز فراہمی کی توثیق شامل ہے۔دوسری جانب پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ تمام پیشگی اقدامات پر عملدرآمد کے باوجود سٹاف لیول معاہدہ نہ ہونا سمجھ سے بالاتر ہے۔واضح رہے کہ سٹاف لیول معاہدہ نہ ہونے کے سبب پاکستان کو معاشی بحران کا سامنا ہے، جب کہ سٹیٹ بینک زرمبادلہ کے ذخائر تاحال 4.4ارب ڈالر کی کم سطح پر برقرار ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے