سوات(مانند نیوز)تھانہ مینگورہ پولیس کا جوا کھیلنے والوں کی خلاف بڑی کاروائی، رنگ محلہ میں تاش کے پتوں کے ذریعے ہزاروں روپے کا جواء کھیلنے والے ملزمان داؤ پر لگائی گئی رقم سمیت گرفتار۔تفصیلات کے مطابق: ریجنل پولیس افیسر ملاکنڈ ناصر محمود ستی اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات شفیع اللہ گنڈاپور کے خصوصی احکامات پر اے ایس ایچ او مینگورہ فضل رحیم خان نے ہمراہ دیگر پولیس نفری دوران سرچ آپریشن حدود تھانہ مینگورہ کے علاقے رنگ محلہ میں جواء کھیلنے والوں کے خلاف کامیاب کاروائی کرتے ہوئے ازان کے حجرے سے جوا کھیلنے میں مصروف ملزمان داؤ پر لگائی گئی رقم سمیت گرفتار کر لیے گئے ہیں۔ گرفتار ہونے والے ملزمان میں محمد سہراب، عمران، احسان اللہ، ابراہیم، شوکت علی، فضل معبود، امیر خان اور اسلم شامل ہیں۔ جن کے قبضے سے ہزاروں روپے نقدی اور تاش کی پتے برآمد کرلیے گئے ہیں۔ترجمان سوات پولیس