پبی (نما ئندہ مانند )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نو شہرہ ناصر محمود کے احکامات پر نوشہرہ پولیس اور ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کا مشترکہ بغیر رجسٹریشن،بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکلوں کیخلاف کریک ڈوان۔سینکڑوں موٹرسائیکلیں تھانہ جات میں بند۔رجسٹریشن کرانے پر چھوڑنے کے احکامات۔عوام سے تعاون کی اپیل ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ناصر محمود کے خصوصی احکامات پر نوشہرہ پولیس اور ایکسائز ڈیپارنمنٹ نے مشترکہ طور پر نان رجسٹرڈ اور بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکلوں کیخلاف کریک ڈوان کا آغاز کر دیا ہے۔تمام SHOs کو ایسائز ڈیپارنمنٹ کیساتھ ملکر مختلف مقامات پر ناکہ بندیوں کے احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں۔نان رجسٹر اور بغیر نمبر پلیٹ کے موٹر سائیکلوں کو تھانہ جات میں بند کرکے ایکسائز آفس سے رجسٹریشن کرانے کے بعد چھوڑا جائے گا۔اسی سلسلے میں ضلع بھر میں ناکہ بندیاں کرکے سینکڑوں موٹرسائیکلوں کو تھانہ جات میں بند کر دیا گیا ہے۔رجسٹریشن کاپی اور نمبر پلیٹ لگانے والوں کو تصدیق کے بعد چھوڑا جا رہا ہے جبکہ بغیر رجسٹریشن کے موٹرسائیکلیں رجسٹریشن کرانے تک بند رہینگی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نو شہرہ ناصر محمود نے عوام کے نام پیغام میں کہا کہ موجودہ دور میں زیادہ تر وارداتیں موٹرسائیکلوں پر سرانجام دی جا رہی ہے۔اسلئے امن وامان کی صورت حال برقرار رکھنے کیلئے موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن ضروری ہے۔عوام سے گزارش ہے کہ مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیکر آج ہی اپنی موٹر سائیکل کی رجسٹریشن کروائیں