بریکوٹ(ریاض احمدسے) بریکوٹ پریس کلب نے موجودہ صوبائی حکومت کے غلط پالیسیوں کے خلاف بریکوٹ بازار میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔اس مظاہرے میں سیاسی و سماجی حلقوں کے علاوہ تاجر برادری نے بھی شرکت کی۔احتجاجی مظاہرے میں بریکوٹ پریس کلب کے صدر سہیل باچہ،جنرل سیکرٹری ڈاکٹر ذاکر محمد،اے این پی تحصیل بریکوٹ صد ر فضل اکبر خان،پی ٹی اْئی رہنماء تیمور خان،بریکوٹ بازار کے صدر معراج الدین تنہا،سماجی کارکن عزیز احمد کے علاوہ دیگر کثیر تعداد میں موجود تھے۔احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے بریکوٹ پریس کلب کے صدر سہیل باچہ نے کہاکہ موجودہ صوبائی حکومت کا آئین کے رو سے پا ک وشفاف انتخابات کا انعقاد کرنا ہے اس کے علاوہ ان کے غیر قانونی پوسٹنگ،ٹراسنفر ز وغیر ہ کسی بھی صورت میں نہیں مانتے۔محکمہ اطلاعات میں ڈی جی کے پوسٹ پر امپورٹڈ آفیسر کسی بھی صورت میں قبول نہیں ہے۔موجودہ نگران حکومت نے محکمہ اطلاعات کو مفلوج کرکے آ ج خیبر پختون خوا کے اخبارات،ریڈیو کے علاوہ دیگر ابلاغی ادارے بری طرح متاثر ہورہے ہیں۔محکمہ اطلاعات کے ملازمین کے احتجاجی مظاہروں کی وجہ سے سب کچھ درہم برہم ہوچکاہے۔بعد میں دیگر مقررین نے کہاکہ ہم خیبر پختون خوا کے صحافیوں اور محکمہ اطلاعات کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور اس وقت تک قدم بد قدم ہو ں گے جب تک موجودہ نگران حکومت نے اپنے اس غلط اقدام سے واپسی اختیار نہ کی ہو۔مزید براں صحافیوں نے اعلان کیا کہ ہم انشاء اللہ پشاور پریس کلب کے صحافیوں کے دھرنے میں بھرپور شرکت کریں گے اور ثابت کریں گے کہ بریکوٹ پریس کلب کے صحافی ہمیشہ حق کا ساتھ دیا ہے اور انشاء اللہ ساتھ دیں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے