پشاور(مانند نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا میں انشورنش کمپنی نے صحت کارڈ پینل میں شامل تمام اسپتال کو 9 مئی سے داخلے بندکر نے کی ہدایت کر دی،خیبرپختونخوا میں صحت سہولت کارڈز پر بڑے آپریشنز روک دئیے گئے۔ محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ نگران صوبائی حکومت کی جانب سے فنڈ نہ دینے پر انشورنس کمپنی نے آپریشن بندکردیے ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق صحت سہولت کارڈ پر دل، ڈائیلاسز اور کینسر سمیت مختلف بڑے آپریشن نہیں ہوں گے۔ محکمہ صحت کے مطابق انشورنش کمپنی نے صحت کارڈ پینل میں شامل اسپتالوں اور تمام ڈی ایم اوز کو مراسلہ بھیج دیا اور کہا کہ صحت کارڈ پلس پروگرام کے تحت تمام پینل اسپتال 9 مئی سے داخلے لینا بندکردیں۔ دوسری جانب سابق صوبائی وزیر تیمور سلیم جھگڑا نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہر چند روز بعد صحت کارڈ بند ہو جاتا ہے، پی ڈی ایم کی نااہلی سے کے پی کو خراب کیا جارہا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے