لاہور(مانند نیوز ڈیسک)لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے گھر چھاپے کو غیر قانونی قرار دینے کی درخواست پر فریقین کے وکلا سے دلائل طلب کر لئے۔پیر کو لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے راسخ الٰہی کی درخواست پر سماعت کی۔دوران سماعت محکمہ اینٹی کرپشن نے اپنا جواب عدالت میں داخل کروادیا، درخواست گزار کے وکیل نے جواب الجواب کے لئے مہلت مانگ لی۔عدالت نے راسخ الٰہی کے وکیل کی استدعا کو منظور کرتے ہوئے سماعت 18 مئی تک ملتوی کر دی۔یاد رہے کہ درخواست گزار نے ظہور پیلس میں چھاپے کو غیر قانونی قرار دینے اور درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کی استدعا کر رکھی ہے۔