اسلام آباد(مانند نیوز)وزیراعظم شہبازشریف سے لندن میں انکے مشیر و صدر پاکستان مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا انجینئرامیرمقام کا ازبکستان سے خیبرپختونخوا میں آٹے بحران کے بارے میں رابطہ۔مشیروزیراعظم انجینئرامیرمقام نے وزیراعظم کو صوبہ بھر میں آٹے بحران کے بارے عوام میں پائے جانے والے تشویش سے آگاہ کیا۔وزیراعظم نے فوری ایکشن لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیا اور فوری طور پر بحران کے خاتمے کیلئے حکام کو ضروری اقدامات اٹھانے کے ہدایات جاری کئے۔وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا سمیت دیگر صوبے اتنے ہی اہمیت کے حامل ہے جتنا کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے عوام کی مشکل ہماری مشکل ہے۔