پبی (مانند نیوز ) قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس/نوشہرہ میڈیکل کالج ایم ٹی آئی نوشہرہ میں بلڈ ڈونیشن کیمپ لگایا گیابلڈ ڈونیشن کیمپ میں ہسپتال کے عملے بلخصوص میڈیکل کالج کے طلبہ وطالبات اور ہاؤس آفیسرز نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور ہسپتال کے بلڈ بینک میں خون عطیہ کیامریضوں نے ہسپتال عملے کے اس جذبے کو بے حد سراہا اور امید ظا ہر کی کہ ہسپتال میں مریضوں کو بہتر سہو لیات فرا ہم کر نے کا یہ جذ بہ ایسی طرح جاری رہے گا۔