بٹ خیلہ (مانند نیوز)سول ڈیفنس ملاکنڈ کے رضاکاروں کا تربیتی نشست اختتام پزیر ہوگیا، ریسکیو 1122 کے ماہر عملہ نے انہیں مختلف حادثات کے دوران ریسکیو اپریشن کے حوالے سے عملی تربیت دی، رضاکاروں کے لیے تربیت کا اہتمام عبدالحمید خان ڈائریکٹر سول ڈیفنس،ندیم شہزاد اور چیف وارڈن مومن خان عادل کی ہدایات پر کیا گیا، جس میں سول ڈیفنس ملاکنڈ کے رضاکاروں نے بھرپور شرکت کی، تربیتی نشست ایک ہفتے تک جاری رہی جس میں ریسکیو1122 کے انسٹرکٹر انعام لحق،عطا اللہ،رازق رحمان اور انچارچ سول ڈیفنس ندیم شہزاد نے ریسکیو عملہ اور رضاکاروں کو تربیت دی، چیف وارڈن مومن خان نے تربیت کے حوالے سے میڈیا کو بتایا کہ ٹریننگ کا اصل مقصد سول ڈیفنس کے ضاکاروں کی کارکردگی اور صلاحیتوں کو مزیدبڑھانا تھا تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے میں اپنی مدد آپ کے تحت متعلقہ علاقوں میں بھر وقت خدمات انجام دے سکیں۔