بٹ خیلہ (مانند نیوز)سول ہسپتال اگرہ کے ڈاکٹرز اور دیگر عملہ دوسرے مقامات میں ڈیوٹی انجام دینے لگے، صوبائی حکومت کے ہدایات کے باوجود عملہ نے اوریجنل سیٹوں پر حاضری نہیں دی، عملہ نے اگر ڈیوٹی پر حاضری نہیں دی تو ہسپتال کو تالے لگاکر بند کریں گے ان خیالات کا اظہار ویلیج کونسل اگرہ کے چئیرمین ثمر الدین اور دیگر ممبران نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ اگرہ جوکہ ضلع ملاکنڈ کا دور افتادہ علاقہ ہے جہاں پر بہت بڑا ہسپتال موجود ہے مگر کرونا کے دوران ڈی ایچ او ملاکنڈ کی ہدایات پر ہسپتال میں موجود تمام بیڈز اور لیبارٹری مشینیں بٹ خیلہ اور دیگر ہسپتالوں کو منتقل کی گئی جبکہ ہسپتال میں موجود ڈاکٹروں اور دیگر عملہ کی ڈیوٹیاں بھی عارضی طور پر دیگر مراکز میں لگائی گئی، مگر کرونا ختم ہونے کے سال سے زیادہ مکمل ہونے کے باوجود نہ ہسپتال کو سامنا واپس کی گئی اور نہ عملہ واپس اگیا جس کی وجہ سے علاقہ کے عوام میں شدید اشتعال پایا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ عملہ اور سامان اگر واپس نہ ہوئی تو علاقہ کے عوام ہسپتال کو تالے لگاکر بند کریں گے جس کی تمام تر ذمہ داری ڈی ایچ او ملاکنڈ پر عائید ہوگی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے