لاہور(مانند نیوز ڈیسک)لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف درج مقدمات پر کارروائی روکنے کی درخواست کا عبوری تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔لاہور ہائیکورٹ نے سماعت 26مئی تک ملتوی کردی۔جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ نے 2 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ آئی جی پنجاب نے عمران خان کیخلاف پنجاب میں درج فوجداری مقدمات کی رپورٹ پیش کی، رپورٹ کے مطابق عمران خان کے خلاف پنجاب میں 9فوجداری مقدمات درج ہیں۔عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ رپورٹ کے مطابق لاہور کے تھانوں میں درج ساتوں مقدمات میں تفتیش جاری ہے، رپورٹ کے مطابق راولپنڈی میں درج فوجداری مقدمے میں عمران خان بے گناہ ہیں، فیصل آباد میں عمران خان کے خلاف درج فوجداری مقدمہ خارج ہوچکا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے