پشاور(مانند نیوز) ڈی ایچ کیوٹیچنگ ہسپتال مردان کے میڈیکل سپرینٹینڈنٹ ڈاکٹر جاوید اقبال نے گزشتہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا۔اس موقع پر متعلقہ شعبوں کا عملہ موجود تھا۔ڈاکٹر جاوید اقبال نے ڈاکٹروں،نرسوں اور پیرامیڈیکس سٹاف کی حاضری چیک کی،مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات کی فراہمی کا تفصیلی جائزہ لیا،اس موقع پر پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کے صدر شرافت اللہ یوسفزئی بھی موجود تھے، موقع پر موجود ڈاکٹروں اور ہسپتال عملے نے ایم ایس ڈاکٹر جاوید اقبال کوکو بریفننگ دی۔ ایم ایس شعبہ بیرونی مریضاں میں مختلف شعبوں میں گئے اور اپنے دورے کے دوران انہوں نے وہاں موجود مریضوں اور ان کے لواحقین سے مہیا کی جانے والی سہولیات اور درپیش مسائل بارے گفتگو کی اور ڈیوٹی پر مامور طبی عملے سے درپیش مسائل بارے آگاہی حاصل اور ان کے فوری حل کے لیے اپنے بھرپور تعاون کی یقین دھانی کرائی۔ڈاکٹر جاوید اقبال نے اس موقع پر کہا کہ عوام کو بہترین علاج معالجہ کی فراہمی اولین ترجیح ہے ڈاکٹر زاور سٹاف اپنی ذمہ داریاں محنت، لگن اور دلجمعی سے پوری کریں مریضوں کو علاج معالجہ کی فراہمی میں کسی قسم کی پریشانی نہیں ہونی چاہیے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے