پشاور(مانند نیوز) شیخ الحدیث والقران حضرت مولانا یوسف احمد نے کہا ہے کہ اسلام عصری علوم کے ساتھ ساتھ دینی علوم کی تعلیم کی حصول پر زور دیتا ہے۔ اسلام امن کا دین ہے۔ مسلمانوں کی پستی کی اصل وجہ دین اسلام سے دوری ہے۔اسلام ہمیں امن و بھائی چارے کا درس دیتا ہے اسلام میں سب سے زیادہ زور تعلیم پر دی گئی ہے۔ اسلام عصری علوم کے ساتھ ساتھ دینی علوم کی تعلیم کی حصول پر بھی زور دیتاہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ فارقیہ فہم القرآن بغدادہ مردان میں ختم القرآن اورحفظ کرنے والے طلباء میں اسناد اور تحائف تقسیم کرنے کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہو ئے کیا،پروگرام سے جامعہ فارقیہ فہم القرآن کے حافظ حیدرعلی اور مولانا محمد عامر مدنی نے بھی خطاب کی،مقررین نے کہا کہ والدین اپنے بچوں کو دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم بھی دلوائیں۔ جو ان کے لئے دینا اور اخرت کی کامیابی کا سبب بنے گا۔انہوں نے حفظ کرنے والے طلبہ اور ان کے والدین کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ جن طلبہ نے قران کی تعلیم حاصل کی وہ خود بھی قران کی تعلمیات پر عمل کریں۔ اور دوسرے لوگوں تک بھی قران کی تعلمیات پہنچائیں۔انہوں نے کہا کہ قرآن کریم ہدایت کا سرچشمہ ہے،تلاوت قرآن کریم آدمی کو اللہ کے نزدیک کر دیتی ہے اسلامی تعلیمات پر عمل سے ہی روشن مستقبل استوار ہو سکتا ہے، قرآن نے انسانوں کو جینے کا سلیقہ سکھایا اور ایک ایسا انقلاب برپا کیا جس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، انسانیت موجودہ نظام سے بیزار ہو چکی ہے اور تبدیلی چاہتی ہے، مگر یہ تبدیلی قرآن کے بغیر ممکن نہیں، قرآن فکر و نظر کے زاویے بدلتا ہے اور قوموں کو عروج کا راستہ دکھاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے نظام کو نافذ کرنا ہو گا اور قرآن کے بغیر یہ ممکن نہیں، قرآن فکر و نظر کو تبدیل کرتا ہے او رایک ایسا راستہ بتاتا ہے جو فلاح کی جانب جاتا ہے،انہوں نے کہا کہ والدین کی سب سے اہم ذمہ داری اولاد کی علمی و اخلاقی تربیت ہے۔ بچوں کو علم سیکھنا چاہیے، بچپن، نوجوانی اور جوانی سیکھنے کے بہترین اوقات ہیں۔ اس دورانیہ میں بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرانا چاہیے اور دینی مسائل و قرآن سیکھنے کے لیے انہیں مدارس و مکاتب میں داخل کرائیں

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے