پشاور(مانند نیوز )غیر سرکاری تنظیم ہمدرد مہربان آرگنائزیشن مردان نے غریب اور مستحق افراد کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لئے خود کفالت پروگرام کا آغاز کردیا ہے،اس حوالے سے ہمدرد مہربان آرگنائزیشن مردان کے چئیر مین گل وہاب صدیقی اور وائس چئیر مین سیار احمد ہمدرد کا کہنا ہے کہ ہم نے اپنی تنظیم کے تحت کئی اہم معاشی منصوبے ترتیب دیئے ہیں، چند ہزار روپے کی بنیادی سرمایہ کاری سے شروع کئے گئے یہ پروجیکٹس ضلع مردان میں جاری ہیں۔ خودکفالت پروگرام تو اپنی طرز کا بہترین منصوبہ ثابت ہورہاہے جس میں مستحق افراد کو اپنی مدد آپ کے تحت چھوٹے موٹے کاروبار کی طرف راغب کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصدمستحقین کو باعزت روزگار اور غربت سے نجات کے مواقع فراہم کرنا ہے تاکہ وہ نہ صرف خود ایک خوشحال زندگی گزار سکیں بلکہ دوسروں کیلئے بھی روزگار کے مواقع پیدا کر سکیں۔ہمدرد مہربان آرگنائزیشن کا مشن معاشرے سے بے بسی و لاچاری اور بے روزگاری کا خاتمہ اور غریب لاچار مردوں اور عورتوں کے ساتھ ساتھ بچوں اور بچیوں کے روشن مستقبل کیلئے ان کی تعلیم و تربیت اور صحت مند معاشرہ کا قیام ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے