شانگلہ(مانند نیوز)معروف صحافی خالد خان ٹریفک حادثے میں انتقال کرگئے۔نامور صحافی خیبر نیوز ملاکنڈ ڈویژن کے بیوروچیفوسابق صدر شانگلہ پریس کلب خالدخان ٹریفک حادثے میں جان بحق۔الفرید سروس اسٹیشن کے باہر مینگو رہ سے آنے والی جیپ نے انہیں ٹکر ماری جس کیوجہ سے وہ شدید زخمی ہوئے اور ان کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال الپوری منتقل کردیا گیا تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔مرحوم سابق ناظم صابررحمن، ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفیسرسعیدرحمن کے بھتیجے جبکہ اے ڈی لوکل گورنمنٹ امان اللہ کے کزن تھے مرحوم دو بیٹوں اور تین بیٹیوں کو سوگوار چھوڑکر اس فانی دنیا سے رخصت ہوگئے۔۔