لاہور(مانند نیوز ڈیسک)لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی القاڈر یونیورسٹی ٹرسٹ کرپشن کیس میں 23مئی تک ضمانت قبل ازگرفتاری منظور کرلی۔عدالت نے نیب کو بشریٰ بی بی کو 23مئی تک گرفتار کرنے سے روک دیا۔ بشریٰ بی بی ضمانت قبل ازوقت گرفتار ی کے لئے عمران خان کے ہمراہ لاہور ہائی کورٹ میں پیش ہوئیں۔ بشریٰ بی بی کی جانب سے القادر یونیورسٹی ٹرسٹ کیس میں حفاظتی ضمانت کے لئے درخواست پر جسٹس سید شہبازعلی رضوی کی سربراہی میں دورکنی بینچ نے کی۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے خواجہ حارث، انتظار پنجوتھہ اور علی اعجاز بٹر کی وساطت سے درخواست دائر کی تھی جس میں وفاقی حکومت، نیب اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ نیب نے القادر ٹرسٹ کیس میں تحقیقات شروع کر رکھی ہے، نیب کی جانب سے جاری تحقیقات غیر قانونی ہیں، خدشہ ہے نیب کی جانب سے گرفتار کیا جا سکتا ہے۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی تھی کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت سے رجوع کرنا ہے، 10روز کے لئے حفاظتی ضمانت منظور کی جائے۔ عدالت کی جانب سے 23مئی تک حفاظتی ضمانت منظور کئے جانے کے بعد عمران خان اور بشریٰ بی بی واپس زمان پارک روانہ ہو گئے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے