اسلام آباد (مانند نیوز)پاکستانی اداکارہ اور ماڈل عفت عمر کا کہنا ہے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور ان کے حمایتیوں کو کسی بات پر شرم آئے یہ ممکن نہیں ہے۔مائیکروبلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے عفت عمر نے کہا کہ گزشتہ روز مدرز ڈے پر انہوں نے اپنی مرحوم والدہ کی تصویر لگائی تو پی ٹی آئی کے حمایتیوں نے کمنٹس کرتے ہوئے ان کی والدہ کو بھی نہ بخشا۔انہوں نے اپنے جاری کردہ ویڈیو پیغام میں کہا کہ ’میں نے مدرز ڈے پر اپنی مرحوم والدہ کی تصویر لگائی جس کے کمنٹس میں لوگوں نے ’ہیپی مدرز ڈے‘ کہا لیکن پی ٹی آئی کے سپورٹرز اتنے ظالم ہیں، اس قدر گر چکے ہیں، ان کے لیڈر نے ان کا دماغی توازن اس قدر خراب کر دیا ہے کہ انہیں احساس نہیں کہ کسی کی ماں کو بخش دیں۔انہوں نے پی ٹی آئی کے سپوٹرز کو مخاطب کرتے ہوئے مزید کہا کہ ’آپ لوگوں نے مجھے نہیں بخشا، میرے شوہر کو نہیں بخشا یہاں تک کہ میری اولاد کو نہیں بخشا لیکن ماں ایک ایسی ہستی ہے جس پر سب کو شرم آجاتی ہے لیکن عمران خان اور ان کے سپوٹرز کو کسی بات پر شرم آئے یہ ممکن نہیں‘۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے