سوات (مانند نیوز) تفصیلات کے مطابق: عائشہ ولد عابد آج چھٹی کے دوران سکول سے گھر جانے کے کئے وین میں سوار ہورہی تھی تو اس موقع پر سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور کنسٹیبل عالم خان نے سرکاری کلاشنکوف سے فائر کرکے مسمامۃ عائشہ دختر عابد ساکن گلی باغ چارباغ بعمر 5 سال کو شہید کیا تھا۔ ڈی پی او سوات نے مرحومہ کے لواحقین سے ملاقات اور مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی، مرحومہ کا نماز جنازہ آبائی گاؤں گلی باغ میں ادا کی گئی۔ جنازے میں ڈی پی او سوات اور ڈپٹی کمشنر سوات کے علاوہ غلام صادق ایس پی اپر سوات ، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر نعیم خان، ایس ڈی پی او چارباغ انور خان، ایس ڈی پی او سٹی امجد خان اور ڈی ایس پی عطاءاللہ ہمراہ دیگر پولیس افسران اور علاقے کے عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ڈی پی او سوات لواحقین سے دلی تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک انتہائی افسوس ناک واقعہ ہے ہم اپکے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں انصاف کے تقاضے ہر حال میں پورے کرکے واقعے میں ملوث ملزم پولیس کانسٹیبل کو سخت سے سخت سزا دلوا ئینگے تاکہ ائندہ ایسے واقعہ رونما نہ ہو۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے