ہنگو (مانند نیوز) ریاستی اداروں اور افواج پاکستان کے خلاف ہر پروپیگنڈے کا منہ توڑ جواب قوم دے گی، دشمن کے ایجنڈے کے تحت افواج پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کی مزمت کرتے ہیں، افواج پاکستان کی بدولت پاکستان اور ہم ہیں، مادر وطن کے لیے جانیں دینے والے قومی ہیروز کو قوم سلام پیش کرتی ہے، احتجاج کے نام پر جلاو گراو اور اہم عسکری املاک کو نذر اتش کرنا دشمن کی خواہش تھی۔ان خیالات کا اظہار سابق ایم پی اے حاجی عتیق الرحمان، سماجی شخصیت حافظ عبدلہادی اورکزئی، امن کمیٹی ممبر ٹکا خان، سئینرصحافیوں طارق محمود مغل، اسرار احمد اورکزئی، ٹریڈ یونین رہنما عبدالواحد اورکزئی اور دیگر نے افواج پاکستان اور سیکورٹی اداروں کے حق میں نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔آڈہ مسجد سے نکالی گئی ریلی میں سیاسی جماعتوں کے رہنماوں سیف الرحمان خان، الیاس اورکزئی، عارف خان بنگش، سید جمال اورکزئی، ٹریڈ یونین صدر ظفر اقبال ، سابق ضلع نائب ناظم حاجی زیارت گل ، ویلچ چیرمینوں بیکرز اینڈ سویٹس صدر سیدا خان شینواری، اساتزہ ، سول سوسائٹی کے اراکین اور صحافیوں کے ساتھ ساتھ ہر طبقہ فکر کے افراد نے شرکت کی۔ریلی مین چوک سے ہوتی ہوئی ریلوے چوک پہنچی۔جہاں سابق ایم پی اے حاجی عتیق الرحمان، حافظ عبدالہادی اورکزئی، ٹکا خان، طارق محمود مغل، اسرار احمد اورکزئی ، عبدالواحد اورکزئی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے افواج پاکستان اور سیکورٹی اداروں کو ان کی بے مثال خدمات اور قربانیوں پر خراج تحسین پیش کیا۔مقررین نے کہا کہ مادر وطن کی بقا کی ضامن افواج پاکستان اور ریاستی ادارے ہیں جن کی پشت پر پوری قوم کھڑی ہے مقررین نے کہا کہ۔دشمن کا ایجنڈہ ہے کہ قوم اور افواج کے درمیان فاصلے پیدا کر کے پاکستان کو کمزور کیا جائے مگر یہ خواب دیکھنے والے ملک میں ہوں یا باہر، سب کو منہ کی کھانی پڑے گی۔مقررین نے کہا کہ قوم سمجھتی ہے کہ افواج پاکستان کی مضبوطی اور سیکورٹی اداروں کے استحکام میں پاکستان کی ترقی، استحکام اور خوشحالی پنہاں ہے مقررین نے گزشتہ دنوں احتجاج کی آڑ میں ایک ٹولے کی طرف سے اہم فوجی اور عسکری املاک اور قومی ورثے کو جلانے کے واقعات کو بد ترین ملک دشمنی قرار دیا اور حکومت پر زور دیا کہ ایسے عناصر کو نشانہ عبرت بنایا جائے جو ایسی کاروائیوں میں پیش پیش تھے تاکہ مستقبل میں کوئی ہمارے اہم مقامات اور شہدا کی یاد گاروں کی طرف میلی آنکھ سے نہ دیکھ سکے۔اس موقعہ پر ریلی کے شرکاء نے افواج پاکستان کے حق میں زبردست نعرے بازی کی ۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے