سخاکوٹ(مانند نیوز) پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈ کے رہنماء اور متوقع اُمیدوار صوبائی اسمبلی پی کے19ملاکنڈ محمد بلال خان نے کہا ہے کہ ایمپورٹڈ حکومت ملک چلانے نہیں بلکہ اپنے چوری اور کرپشن پر پردہ ڈالنے کے لئے اقتدار پر قابض ہیں۔ اقتدار کی ہوس نے حکمرانوں نے اس قدر آندھا کردیا ہے کہ اپنے ہی پُرآمن عوام پر شیلنگ اور آنسو گیس کا استعمال کر رہے ہیں جو سراسر غیر جمہوری اور غیر انسانی فعل ہے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے محمد بلال خان نے کہا کہ عمران خان اُمید کی آخری کرن ہے اور انشاء اللہ عام انتخابات میں بھاری مینڈیٹ سے کامیابی حاصل کرکے دوبارہ وزیر اعظم پاکستان کی حیثیت سے منصب سنبھالیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے اور عام انتخابات میں ملک بھر کی طرح ضلع ملاکنڈ میں بھی کلین سویپ کرکے سیاسی مخالفین کے سیاست کا جنازہ نکالیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سازش کے تحت عمران خان کو منصب سے ہٹایا گیا اور اب انہیں نقصان پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ اگر عمران خان کو کچھ ہوا تو کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی ذمہ داری موجودہ حکمرانوں پر عائد ہو گی .

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے