وانا (مانند نیوز) ضلع لوئر جنوبی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ سروس کئی ہفتوں سے معطل کر دیا گیا ہے، جس سے لوگوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے، اس سلسلے میں وادی شکئی کے نوجوانوں نے شکئی بازار مغل خیل مارکیٹ میں ایک اہم اجلاس کا انعقاد کیا، جس میں فیصلہ کیا گیا، کہ انٹرنیٹ کی بحالی تک چھین سے نہیں بیٹھیں گے، پہلی فرصت میں وانا اولسی پاسون (وانا عوامی تحریک) کو اعتماد میں لیں گے،اس کے بعد انٹرنیٹ کی بحالی کیلئے اپنا احتجاج شروع کریں گے، اجلاس میں انٹرنیٹ کی بندش پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مقامی سیاسی وسماجی شخصیت امیر حمزہ نے کہا، کہ دور جدید میں جو کہ دنیا کو انٹرنیٹ نے ایک گلوبل ویلج بنا دیا ہے،لیکن انتہائی افسوس کا مقام ہے کہ اس دور میں بھی ہمیں انٹرنیٹ کی سہولیات سے محروم رکھا جارہا ہے. انہوں نے کہا کہ انٹرنیٹ لوئر جنوبی وزیرستان کے باسیوں کا بنیادی حق ہے، اس حق سے یہاں کے شہریوں کو محروم کرنا انتہائی ذیادتی سنا انصافی ہے، اسی حق کے حصول کیلئے نوجوانوں نے فیصلہ کیا ہے، کہ پہلے مرحلے میں وانا اولسی پاسون (وانا عوامی تحریک) کو اس سلسلے میں اعتماد میں لیا جائے گا، اگر ان کی کوششوں سے انٹرنیٹ بحال ہوگئی تو احتجاج کا جواز ختم ہو جائے گا، عدم بحالی کی صورت میں وانا اولسی پاسون سے احتجاج کو کامیاب بنانے کیلئے مدد لی جائے گی، اور یہ منظم احتجاج لوئر جنوبی وزیرستان میں انٹرنیٹ کی بحالی تک جاری رہے گا۔ اجلاس میں مشترکہ فیصلہ کیا گیا کہ 19 مئی بروز جمعہ کو تحصیل شکئی، تیارزہ اور برمل کے عوام، وانا اولسی پاسون (وانا عوامی تحریک) کیساتھ انٹرنیٹ سروس بحالی کے حوالے مشاورت کریں گے۔ جس میں آگے کا لائحہ عمل تیار کیا جائے گا، لوئر جنوبی وزیرستان کی تحصیل برمل اعظم ورسک راغزائی اور تحصیل شکئ میں انٹرنیٹ سروس کئی ہفتوں سے معطل ہے، جس سے لوگوں کو کافی مشکلات درپیش ہیں. مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ہم ہر صورت میں حکومت سے تھری جی فورجی اور فور جی بحالی کا مطالبہ کرینگے.کیونکہ یہ ہمارا بنیادی حق ہے، اس حق کی بحالی کیلئے پہلے اعلیٰ حکام کو آگاہ کریں گے، اگر انہوں نے اس کا نوٹس نہ لیا، تو پھر بھرپور احتجاج کیلئے علاقے کے نوجوانان نکلیں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے