ڈی آئی خان (مانند نیوز) دہشت گردی سے متاثرہ ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں پاک فوج کے زیر اہتمام ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا جسمیں ضلع بھر کی 16 ٹیمیں کرکٹ ٹورنامنٹ میں حصہ لے رہی ہیں۔ کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ میں بہترین مکمل انتظامات کیے گئے ہیں اور اچھا ماحول فراہم کیا جا رہا ہے۔ کھلاڑیوں اور شائقین کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی جانب سے اس کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد خوش آئند ہے۔ کرکٹ ٹورنامنٹ کے حوالے سے دیکھتے ہیں. دہشت گردی سے متاثرہ ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں پاک فوج کے زیر اہتمام ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا جسمیں ضلع بھر کی 16 ٹیمیں کرکٹ ٹورنامنٹ میں حصہ لے رہی ہیں. آرمی اقبال قلعہ کرکٹ گراونڈ میں کھلاڑیوں کے لیے مکمل انتظامات کیے گئے ہیں اور اچھا ماحول فراہم کیا جا رہا ہے۔ دہشت گردی سے متاثرہ علاقے میں پاک فوج کی جانب سے اس کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد خوش آئند ہے۔ پاک آرمی کی جانب سے یہاں اچھی سہولیات فراہم کی گئی ہیں اور اچھے مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔ پاک فوج وطن عزیز میں امن و امان کے قیام کے ساتھ ساتھ ملکی ترقی اور صحت مند سرگرمیوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہی ہے. کرکٹ ٹورنمنٹ کے انعقاد کا بنیادی مقصد کھیلوں کے فروغ اور مقابلے کے رجحان میں اضافہ کرنا ہے۔ ان مقابلوں سے دہشتگردی سے متاثرہ علاقوں کے نوجوانوں کے حوصلوں کو مہمیز دینا ہے۔ اس موقع پر پاک آرمی کے ٹورنمنٹ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ہمارا دشمن اپنی بزدلانہ کاروائیوں سے ہمارے حوصلے پست کرنا چاہتا ہے۔ تاہم ہمارا حوصلہ اور ہمارا سرمایہ ہمارے نوجوان ہیں۔ ڈیرہ اسماعیل خان کے نوجوانوں نے ثابت کردیا ہے کہ وہ کسی بھی میدان میں کسی سے پیچھے نہیں ہیں.