اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک)پی ڈی ایم اے نے بارش کی پیشگوئی کے پیش نظرالرٹ جاری کردیا۔آندھی اور جھکڑ کے باعث کھڑی فصلوں اور سبزیوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 26 مئی تک اسلام آباد، راولپنڈی، مری،گلیات،اٹک، چکوال، سرگودھا میں بارش کا امکان ہے، میانوالی،خوشاب، بھکر،فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ،منڈی بہاوالدین میں بھی بارش کی توقع ہے۔شیخوپورہ،ننکانہ، گوجرانوالہ، لاہور،سیالکوٹ، نارووال، قصور میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔پاکپتن،اوکاڑہ، ساہیوال،رحیم یارخان،ڈی جی خان، راجن پور، ملتان اور بہاولنگر میں بھی بارش متوقع ہے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق بعض مقامات پرتیز آندھی، جھکڑچلنے اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے جس سے کھڑی فصلوں،سبزیوں،باغات کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔خیبرپختونخوااور کشمیرمیں بارش کی توقع ہے،بلوچستان کے علاقے کوئٹہ،قلات خضدار لسبیلہ،کیچ اور پنجگور میں گردآلود ہوائیں چلنے کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔پی ڈی ایم اے نے کسانوں کو موسمیاتی پیشگوئی کو مدنظر رکھتے ہوئے معاملات ترتیب دینے کا مشورہ دیا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے