پشاور(مانند نیوز ڈیسک)پشاور میں ریڈیو پاکستان میں آگ لگانے والا مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔پشاور پولیس کے مطابق ملزم موسیٰ خان کو علاقہ پخہ غلام سے گرفتار کیا گیا۔ملزم کے خلاف تھانہ شرقی میں مقدمہ درج ہے، ملزم کی شناخت مختلف ویڈیوز کے ذریعے کی گئی۔ پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ نادرا کی مدد سے ملزم کی شناخت کی گئی۔واضح رہے کہ سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کارکنوں نے ملک کے مختلف شہروں میں جلا ئوگھیرا ئوکیا تھا اور پشاور میں ریڈیو پاکستان کی عمارت کو بھی آگ لگا دی تھی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے