پشاور(مانند نیوز)گورنرکا کے ایم یو میں معذور طلباء میں چیکوں کی تقسیم اور ایڈمن بلاک کی افتتاحی تقریب میں شرکت۔معذور طلباء کے لیئے ایڈمشن کے علاوہ ملازمتوں میں یکساں مواقع فراہم کیئے جا رہے ہیں،پروفسیر ضیاء الحق معذور طلباء وطالبات پر خصوصی توجہ مرکوز رکھنا کے ایم یو کا قابل تحسین اقدام ہے،گورنرخیبرپختونخوا حاجی غلام علی گورنرخیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے کہاہے کہ معذوربچے ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں ان کو کسی بھی صورت تنہانہیں چھوڑیں گے،معذور بچے والدین کے ساتھ مجھے بھی اپنا سرپرست سمجھیں۔ انہوں نے نوجوانوں پر بھی زوردیاکہ وہ ملک میں پر تشدد رویوں کی حوصلہ شکنی کریں اور شائستگی، اقدار وروایات،عزت و احترام اوراخلاقیات کواپنی زندگیوں کا حصہ بنائیں۔انہوں نے ان خیالات کااظہار خیبرمیڈیکل یونیورسٹی (کے ایم یو)پشاورکے زیر اہتمام معذور طلبا اور طالبات میں اسکالر شپس کے چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیاہے۔تقریب میں نگران وزیر اعلٰی کے مشیر صحت پروفیسر ڈاکٹر ریاض انور، سابق صوبائی وزیر امان اللہ حقانی، سابق رکن صوبائی اسمبلی عاطف الرحمان،وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الحق، فیکلٹی اراکین سمیت طلباء وطالبات نے شرکت کی۔گورنر نے طلبا کومخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملک ہم سب کاہے اور ہم سب نے مل کراتفاق اوراتحاد سے ملک کی ترقی،سالمیت اور حفاظت کیلئے اپناکردار ادا کرنا ہے،آپ نوجوانوں نے عوامی و ریاستی املاک کے تحفظ کے لیئے قومی اور دفاعی اداروں کے ساتھ مل کر ملک دشمن عناصر کے عزائم کو ناکام بناناہے، 9 مئی کے واقعات سے ہر محب وطن پاکستانی کو تکلیف پہنچی ہےایسی شرپسندی پر مبنی سوچ کا خاتمہ ہم سب کی مشترکہ قومی ذمہ داری ہے.گورنرنے معذور طلباء وطالبات کی مکمل فیس معافی پر کے ایم یوکے وائس چانسلر، فیکلٹی اراکین اور یونیورسٹی انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیااورکہاکہ معذور طلباء وطالبات پر خصوصی توجہ مرکوز رکھنا کے ایم یو کا قابل تحسین اقدام ہے۔ انہوں نے کہاکہ بحیثیت چانسلرانہوں نے تمام یونیورسٹیوں کو معذور بچوں کو داخلوں میں فوقیت دینے اور ان کی فیس معافی کیلئے واضح ہدایات دی ہیں۔انہوں نے اس بات پر بھی زوردیاکہ معذور طلباء کوملازمتوں میں بھی خصوصی ترجیح دی جائے۔ انہوں نے کہاکہ جدید اورمعیاری تعلیم سمیت صحت کی سہولیات اوردیگر بنیادی ضروریات ہر بچے کا حکومت پر حق ہے اور دیگر بچوں کی طرح معذور بچوں کو میڈیکل سمیت دیگر تعلیمی میدان میں بھی آگے آنے کے مکمل مواقع فراہم کئے جا رہے ہیں۔ا نہو ں نے کہاکہ خیبر میڈیکل یونیورسٹی مایہ ناز تعلیمی ادارہ ہے جس کی تعلیمی کامیابیوں کی اپنی تاریخ ہے اور میری کوشش ہے کہ اس یونیورسٹی کی ساکھ کو مزید بہتر بنائیں گے۔گورنرنے اس موقع پریونیورسٹی سے الحاق شدہ میڈیکل اور الائیڈہیلتھ سائنسزکے 80 معذور طلباء و طالبات میں فیس معافی کے سرٹیفیکیٹس اوریو ایس ایڈ کیجانب سے اسکالرشپ حاصل کرنیوالی 19 طالبات میں چیک تقسیم کیئے۔اس موقع پرگورنر نے معذور افراد کو اسٹیج پر بلانے کے بجائے خود چل کر انکو اپنی نشستوں پرہی چیک اور فیس معافی کی سرٹیفیکیٹس پیش کیئے۔قبل ازیں یونیورسٹی پہنچنے کے فوراً بعد گورنر نے لان میں پودا لگایااور یونیورسٹی کے نو تعمیر شدہ ایڈمنسٹریشن بلاک کا افتتاح کیا۔علاوہ ازیں گورنرکو خیبرمیڈیکل یونیورسٹی کے کمیٹی روم میں سوات میں 105کنال رقبے پر سٹروک اینڈ ری ہیبی لیٹیشن سنٹر کے مجوزہ منصوبے ،کے ایم یو میں وفاقی حکومت کے مالی تعاون سے تعمیرہونیوالے ہسپتال ، تھیلیسیمیا کے علاج معالجہ اورپبلک ہیلتھ ریفرنس لیبارٹری سے متعلق بریفنگ میں فنڈز کے درپیش مسائل سے متعلق آگاہ کیاگیا جس پرگورنرنے فنڈز کی ترسیل کیلئے اگلے ہفتے متعلقہ محکموں کااجلاس طلب کرکے مسائل حل کرنیکی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر گورنر کی موجودگی میں خیبرمیڈیکل یونیورسٹی اور پیڈو کے درمیان معذورافراد کی فلاح وبہبود سے متعلق مفاہمت کی یادداشت پردستخط بھی کئے گئے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے