شانگلہ(مانند نیوز)شا نگلہ میں تنظیم اساتذہ کے سابق صدر معروف ماہر تعلیم راضی مند کی یاد میں ریفرنس کا انعقاد،صوبے بھر سے تعلیمی شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد میں شرکت۔راضی مند مرحوم نے شانگلہ سمیت سوات اور کوہستان میں سینکڑوں شاگردان کو کامیاب کیا۔مرحوم کو پسماندہ علاقوں میں تعلیمی ترقی اور ان علاقوں میں طلبہ پر زاتی وسائل خرچ کرکے تعلیم سے تعمیر کے سوچ کوپروان چڑھایا جو تا قیامت یاد رکھا جائیں گا۔راضی مند مرحوم نے تنظیم اساتذہ کی ترقی اور اساتذہ کرام کو متحد رکھنے کی بھر پور کو شیش کی۔ مرحوم راضی مند کی یاد میں ریفرنس کا مقصد اس کی تعلیمی خدمات کو یاد رکھنا ہے۔ اس کے خاندان کے افراد بھی جماعت اسلامی سے منسلک ہے اور وہ تنظیم اساتذہ کی بھرپور خدمت کر رہے ہیں جو باعث فخر ہے۔ پسماندہ علاقوں شانگلہ کوہستان دیگر علاقوں میں مرحوم نے تعلیمی خدمات سر انجام دیں اور اپنی زندگی کا زیادہ تر حصہ درس و تدریس میں گزارا۔ صوبہ بھر بالخصوص شانگلہ میں ان کے خدمات کو جاری رکھنے کے لیے اساتذہ کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔مقررین کا کہنا تھا کہ اس وقت اساتذہ پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے اور وہ راضی مند مرحوم جیسے شاگر دان پیدا کرے جو مختلف شعبوں میں اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں اور اس کو یاد رکھا جارہا ہے۔۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے