شانگلہ(مانند نیوز)انٹی کرپشن کی کاروائی نوازشریف کڈنی ہسپتال منگلورمیں غیر قانونی بھرتیاں،سابق ایم ایس سید علی خان سمیت 10افراد گرفتار۔2015میں ہونے والی بھرتیوں میں سیاسی اثر رسوخ گھٹ جوڑ،ناجائز اختیارات کے استعمال کے ذریعے بھرتی کئے گئے ڈرائیورز،کلاس فورزملازمین سلیکشن کمیٹی اور بعض سابقہ منتخب سیاسی نمائندوں کیخلاف مقدمہ درج۔رجسٹرڈ ملازمین میں سے دس نفر ملزمان سابقہ ایم ایس کڈنی ہسپتال منگلور ڈاکٹر سید علی خان اور نثار احمد سی ٹی گرفتار۔ نواز شریف کڈنی ہسپتال منگلور میں 2015میں کلاس فور ملازمین کی بھرتی کے حوالے سے اخبار میں اشتہار دیا گیا تھا،اس وقت ایم ایس کی سربراہی میں سلیکشن کمیٹی بنائی گئی تھی۔سلیکشن کمیٹی نے کلاس فور ملازمین کو بھرتی کیا اسکے بعد محمد طاہر ولد میوہ جان سکنہ سلامپور تحصیل بابوزئی ضلع سوات نے ڈائیریکٹر انٹی کرپشن خیبرپختونخوا کو اس حوالے سے درخواست گزری کہ نوازشریف کڈنی ہسپتال میں بھرتی کئے گئے کلاس فور ملازمین گھٹ جور،سیاسی اثر رسوخ اور اختیارات کے ناجائز استعمال کیوجہ سے عمل میں لائی گئی ہیں۔درخواست پر انکواری ہوکر بعد میں پورا کرنے قانونی تقاضہ اڈٹ بذریعہ سینئر اڈیٹر انٹی کرپشن عمل میں لائی گئی۔اڈٹ رپورٹ کے مطابق بھری اختیارات کے ناجائز استعمال،گھٹ جوڑ اور بعض سابقہ سیاسی منتخب نمائندوں کے اثر رسوخ کے بناء بھرتی عمل میں لائی گئی ہیں اور اڈٹ رپورٹ میں حکومتی خزانے کو12907034روپے کا نقصان اسانی تحریر کیا ہے۔انکوائری کے بعد ملوث افراد کیخلاف ڈائریکٹر انٹی کرپشن خیبرپختونخوا کے حکم پر مقدمہ درج کیا گیا۔ملزمان میں دس نفر ملزمان سابقہ ڈی جی ہیلتھ سید علی خان،سی ٹی فارمیسی نثار احمد،سلیکشن کمیٹی ممبر جمعہ خان وغیرہ کو گرفتار کیا گیا جبکہ دیگر کی گرفتاری کی کوشش جاری ہیں۔انکواری و تفشیش کے دوران اکر کوئی ملوث پایا گیا تو ان کے خلاف بھی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔۔