شانگلہ(مانند نیوز) شانگلہ سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں پیر کے شام سے بارشوں کا نیاسلسلہ شروع ہونے کاامکان،گرج چمک کے ساتھ بارشوں اور ژالہ باری کیپیش نظر ضلعی انتظامیہ اورمتعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات اٹھانے کی ہدایات،ضلعی انتظامیہ چھوٹی بھاری مشینری کی دستیابی یقینی بنائیں۔ حساس اضلاع کے کاشتکاروں کیلیے ضروری ہدایات جاری کردیے گئے، کسان پیشن گوئی کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی سرگرمیوں کیلیے مناسب انتظام کریں۔پی ڈی ایم ایمراسلہ۔ تیز ہواؤں /ژالہ باری سے فصلوں (گندم) کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔ برساتی نالوں کی نگرانی کی جائے، چرواہے اپنے مویشیوں کا مناسب طریقے سے انتظام کریں،حساس بالائی علاقوں میں سیاحوں اور مقامی کمیونٹیز کو ایڈوائزری کی ترسیل یقینی بنائیں۔ مراسلہ۔پیغامات مقامی زبانوں میں پہنچائے جائیں۔کھڑی فصلوں اور مویشیوں پر پڑنیوالے منفی اثرات سے آگاہی کو یقینی بنائیں۔تمام متعلقہ لائن ڈیپارٹمنٹس روڈ لنکس کی بحالی میں چوکس رہیں۔سڑک کی بندش سے بچنے کیلئے ٹریفک کے متبادل راستے فراہم کئے جائیں۔ انتظامیہ اس کے لیے خصوصی منصوبہ بندی کریں،حساس علاقوں میں صوبائی اور قومی شاہراہوں پرمسافروں کو پیشگی خبردار کیا جائے۔ متعلقہ حکام بوقت ضرورت لوگوں کومحفوظ انتظار گاہوں میں منتقل کریں۔ اسپیل میں ہنگامی خدمات کے اہلکاروں کی دستیابی یقینی بنائیں۔طبی عملے اور ادویات سمیت بنیادی اشیاء کی دستیابی کو یقینی بنائیں۔سیاحوں کو موسمی صورت حال سے آگاہ کیاجائے۔سیاح دوران سفر خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔پی ڈی ایم اے،پی ای او سی کو صورتحال کے بارے میں بروقت آگاہ کیا جائے۔ بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے 26 مئی تک جاری رہنے کا امکان، پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی آپریشن سنٹر مکمل طور پر فعال ہے، عوام معلومات اور رہنمائی کے لیے ہماری ہیلپ لائن 1700پر رابطہ کر یں۔۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے