تخت بھائی( مانند نیوز)تخت بھائی پولیس کی کامیاب کارروائی- جھنڈئے موٹر رائیل پراپرٹی ڈکیتی کیس میں اہم پیش رفت، ڈکیتی میں ملوث ایک ملزم گرفتار، 08لاکھ 40ہزار روپے ریکور، اسلحہ بھی برآمد تفصیلات: 12 اپریل 2023 کو مالاکنڈ روڈ جھنڈے کے قریب رائیل پراپرٹی جھنڈئے موٹرز میں اسلحے کی نوک پر چار نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے 47لاکھ روپے ڈکیتی کی واردات کرنے کے بعد فرار ہوئے، جس کی رپورٹ جنید اکبر ولد علی اکبر سکنہ میرامان کلے جھنڈئے کی مدعیت میں تھانہ تخت بھائی میں درج کی گئی، رپورٹ موصول ہوتے ہوئے ضلعی پولیس سربراہ نجیب الرحمن نے واردات کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ملوث عناصر کی گرفتاری کیلئے تخت بھائی پولیس کو خصوصی احکامات جاری کئے جس پر ایس ایچ او تخت بھائی خائستہ خان ہمراہ تفتیشی و آپریشن پولیس ٹیموں نے جدید سائنسی ذریعوں اور پیشہ ورانہ تفتیشی عمل کی بدولت کارروائی کرتے ہوئے واردات میں ملوث ملزم وصال عرف سیار ولد خان محمد سکنہ ضلع دیر اپر تک رسائی حاصل کرکے گرفتار کیا، گرفتار ملزم نے دوران انٹاروگیشن اعتراف جرم کرتے ہوئے اس کے قبضے سے 01پستول معہ کارتوس، موٹرکار کی چابی اور 08لاکھ 40ہزار روپے برآمد کرلئے گئے، گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری جبکہ دیگر شریک واردات ساتھیوں کیلئے تخت بھائی پولیس ٹیمیں سرگرم عمل ہیں جن کی گرفتاری بھی جلد متوقع ہے۔