لاہور(مانند نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پارٹی رہنما شیریں مزاری کی دوبارہ گرفتاری کی مذمت کی ہے،ملک تیزی سے بنانا ریپبلک بنتا جا رہا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں سابق وزیراعظم نے کہا کہ عدالت کی جانب سے رہائی کے احکامات جاری ہونے کے بعد شیریں مزاری کی اڈیالہ کے باہر سے گرفتاری کی شدید مذمت کرتا ہوں، یہ حکومت پست ترین سطح تک گرتی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ شیریں مزاری کی صحت کی صورتحال نازک ہے، عدالتوں کی جانب سے ضمانت ملنے کے باوجود انہیں دوبارہ گرفتار کر کے اس آزمائش کا نشانہ بنانا محض ان کی اعصاب شکنی کی کوشش ہے۔انہوںنے کہا کہ شیریں مزاری کا حوصلہ نہیں ٹوٹے گا کیونکہ ان میں ایسے کئی لوگوں سے زیادہ ہمت ہے جن سے آج تک میرا اپنی زندگی میں واسطہ پڑا ہے تاہم ملک تیزی سے بنانا ریپبلک بنتا جا رہا ہے جہاں جس کی لاٹھی اس کی بھینس کا قانون ہوتا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے