اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ لوگ پارٹی چھوڑ نہیں رہے زبردستی چھڑوائی جارہی ہے۔ اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافی نے عمران خان سے سوال کیا کہ آپ کی جماعت میں سے مسرت چیمہ اور جمشید چیمہ پارٹی چھوڑ کر جا رہے ہیں، جس پر عمران خان نے کہا کہ یہ پارٹی چھوڑ کر نہیں جا رہے، ان سے زبردستی پارٹی چھڑوائی جا رہی ہے۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اس طرح کبھی پارٹیاں ختم نہیں ہوتیں، پارٹی اس طرح ختم ہوتی ہے جیسے پی ڈی ایم ختم ہو رہی ہے۔ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ مجھے اپنی پارٹی کی خواتین کی گرفتاری کا سب سے زیادہ دکھ ہے۔صحافی نے عمران خان سے سوال کیا کہ کیا تمام سیاسی جماعتیں ایک پیج پر آ جائیں گی؟اس سوال پر عمران خان صرف مسکرا دیئے۔ان سے سوال کیا گیا کہ سیاستدان فیملی کے ہمراہ عدالتوں میں پیش ہوتے ہیں اور کوئی پیش نہیں ہوتا، جس پر عمران خان جواب دیا کہ وقت بدلے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے