وانا (مانند نیوز) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیس جنوبی وزیرستان لوئر میں ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی جانب سے صحافیوں کی حساسیت کے حوالے سے پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جسمیں لوئر سے تعلق رکھنے والے صحافیوں نے شرکت کی، اس موقع پر صوبائی ٹریننگ آفیسر ڈاکٹر والید، ای پی آئی کوارڈینیٹر جنوبی وزیرستان لوئر ڈاکٹر ہدایت اللّٰہ، ڈی ایچ سی ایس او جنوبی وزیرستان اپر ریاض محسود اور ڈی ایچ سی ایس او جنوبی وزیرستان لوئر امیر عباس موجود تھے، جنوبی وزیرستان لوئر وانا میں انیوالے پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ڈبلیو ایچ او کے پولیو ٹرینر ڈاکٹر ولید حسن اور انچارج محمد عامر نے میڈیا بریفنگ کے دوران نے کہا کہ ہم نے اس سال جنوبی وزیرستان سے 10 پولیو کے ماحولیاتی نمونے بھیجے تھے، جس میں ایک نمونہ مثبت آیا ہے، جو کہ وانا وچہ خوڑہ کندھاری محلہ سے لینے والے نمونے میں پولیو وائرس پایا گیا، جس کے بعد انیوالے پولیو مہم میں 4 ماہ سے زائد عمر کے بچوں کو پولیو قطرے کے ساتھ ساتھ انجکشن دئے جائیں گے، جس کیلئے 29 مئی سے 5 جون تک 8 روزہ پولیو مہم شروع کیا جائیگا، اس سلسلے عوام کو پولیو سے آگاہی مہم کے سلسلے میں میڈیا اپنا کردار ادا کریں، ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے صوبائی ٹرینر ڈاکٹر ولید حسن نے کہا کہ پوری دنیا پولیو سے پاک ہوگیا ہے،جبکہ افغانستان اور پاکستان میں پولیو کے وائرس تاحال موجود ہیں،جس کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے ہوں گے، اور اس موذی مرض کو شکست دینے کیلئے معاشرے کے ہر فرد نے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، تاکہ پاکستان میں بھی اس موذی وائرس کو شکست دیا جاسکے، ریاض محسود نے کہا، کہ پولیو وائرس کو شکست دینے کیلئے میڈیا آگاہی مہم میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں، ڈاکٹر ہدایت الرحمان نے کہا، کہ ضلع بھر میں 29 مئی سے 5 جون 2023 تک 8 روزہ پولیو مہم شروع کیا جائیگا، جس میں کل 73462 پانچ سال سے کم بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے،ان بچوں میں 4 ماہ سے زائد 5 سال کے 69059 بچوں کو پولیو قطرے کے ساتھ ساتھ ہنگامی بنیادوں پر ایک ٹیکہ بھی لگایا جائے گا،347 موبائل ٹیمیں، 199 تربیت یافتہ عملہ 60 سپروائز 37 یونین کونسلز میں اپنے خدمات انجام دیں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے