ایبٹ آباد (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد خالد اقبال ٹی ایم ایکے زیر اہتمام منعقدہ دو روزہ صنعتی نمائش کا باقائدہ افتتاح کر دیا اس موقع پر انہوں نے لگائے گئے مختلف سٹالز کا بھی معائنہ کیا۔ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد خالد اقبال نے صنعتوں، دستکاریخواتین کی جانب سے بنائی گئی دستکاری، مصنوعات کو خوش آئند کہا اور انکی حوصلہ افزائی کی۔ تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن ایبٹ آباد کی جانب سے ڈسٹرکٹ کونسل ہال میں دو روزہ صنعتی نمائشن کا انعقاد کیا گیا جہاں ہاتھ سے بنی اشیاء، گھریلو دستکاری سے بنی مختلف اشیاء کے سٹالز لگائے گئے۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد خالد اقبال نے تمام سٹالز کا معائنہ کیا لوگوں کی حوصلہ افزائی کی۔ ٹی ایم او ایبٹ آباد شکیل حیات نے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کو نمائش کے حوالے سے بریف کیا۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے صنعتی نمائش کو خوش آئند قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی اس طرح کے پروگرامز کا انعقاد یقینی بنایا جائے تا کہ شہریوں کے ہنر نکھر کر سامنے آئیں اور انہیں اپنی بنائی گئی مصنوعات سے روزگار کے بہتر مواقع میسر آسکیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے