ایبٹ آباد (مانند نیوز)وطن کے جانثاروں، دھرتی کے رکھوالوں کی یاد میں 25 مئی کو یوم شہداء پاکستان کا انعقاد۔ ضلعی انتظامیہ ایبٹ آباد کی جانب سے وطن کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے 25 مئی کو دن 11:00 بجے جلال بابا آڈیٹوریم سے فوارہ چوک ریلی کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ریلی جلال بابا آڈیٹوریمایبٹ آباد سے فوارہ چوک تک نکالی جائے گی۔وطن کی خاطر اپنی زندگی قربان کرنے والے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے 25 مئی کو یوم تکریم شہدائے پاکستان کے نام سے یاد رکھا جائے گا۔ اسی حوالے سے ضلعی انتظامیہ ایبٹ آباد کی جانب سے وطن کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے 25 مئی کو دن 11:00 بجے جلال بابا آڈیٹوریم سے فوارہ چوک ریلج کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں تمام شہریوں، محکمہ جات کے افسران و اہلکاروں کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔ضلعی انتظامیہ ایبٹ آباد کی جانب سے پریس کلب ایبٹ آباد، پرنٹ، الیکٹرانک، سوشل میڈیا نمائندوں کو ریلی میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے