اسلام آباد(مانند نیوز)سابق وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے ساتھ اپنی طویل رفاقت ختم کرنے کا اعلان کردیا۔راولپنڈی میں نیوز کانفرنس کے دوران فیاض الحسن چوہان نے اپنے ساتھ پارٹی قیادت کے رویے کا تذکرہ کرنے کے بعد پی ٹی آئی کو خیر باد کہہ دیا۔
انہوں نے کہا کہ جیل سے رہا ہونے پر پوچھا کہ کیا خان صاحب نے میرے لیے کوئی ٹوئٹ کیا؟ مجھے بتایا گیا کہ نہیں، عمران خان نے ایسا کچھ نہیں کیا۔
یاد رہے کچھ تجزیہ کاروںکے مطابق اگئے چند ماہ میںدو سو تک قومی و صوبائی ٹکٹہولڈرز بھی پاکستان تحریک انصاف چھوڑ دینگے.